ابنا: محمد حزاعی نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے اس غیر سرکاری اجلا س کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اپنی قرارداد کی منظوری کے لئے حمایت حاصل کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں ایران کے اصولی موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گيا کہ انیس سو تہتر کے کنونشن اور سفارت کاروں کے تحفظ کے معاہدوں کے تحت سفارت کاروں کی حفاظت کا مکمل انتظام ہے اور امریکہ اپنے نئے مسودہ قرارداد کے ذریعے اپنے سیاسی اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران پر یہ الزام لگا کر کہ ایران واشنگٹن میں سعودی سفیر کو قتل کرنے کے منصوبے میں ملوث ہے اور جلد بازی میں نئي قرارداد پیش کرکے طویل مدت اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے۔ حزاعی نے کہا کہ اس اجلاس میں بھی گذشتہ اجلاسوں کی طرح ایران کے خلاف واشنگٹن کے نئے سناریو کو مسترد کیا گيا۔............
/169